سندھ حکومت کا پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحہ دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

49
سندھ حکومت کا تین روزہ "یوتھ امپاورمنٹ سمٹ سندھ پروگرام" شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی۔ 04 مارچ (اے پی پی):سندھ حکومت نے پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحے کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کوجاری اعلامیہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق صوبے بھر کے اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرراور ریٹ لسٹ آویزاں کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور دکانوں کوسیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیلرز اسلحہ اور بارودی موادجس قیمت پرفروخت کریں وہ لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آویزاں کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کا سیکشن 18 کہتا ہے کہ کوئی بھی چیز فروخت کی جائے تو اس کی قیمت لکھنا لازمی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدآمد نہ کرنے پر محکمہ بیوروآف سپلائی پرائسزنے سندھ کنزیو مر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عدالت میں شکایت جمع کرادی ہے، عدالت نے 13مارچ کی تاریخ دی ہے۔ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014کے سیکشن 26 اور دیگر تمام متعلقہ دفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔