سندھ فوڈ اتھارٹی سانگھڑ کے شہر کی مختلف بیکریز، ہوٹل اور دکانوں پر چھاپے

87

حیدرآباد۔ 07 مارچ (اے پی پی):سندھ فوڈ اتھارٹی سانگھڑ نے شہر کی مختلف بیکریز، ہوٹل اور دکانوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی سانگھڑ لویت کمار مہیشوری کا سانگھڑ شہر میں بیکریز، ہوٹل، سبزی، گوشت، کریانہ، مٹھائی، پھل اور دودھ کی دکانوں معائنہ، مونو سوڈیم گلوٹامیٹ، ناقص تیل، یورک ایسڈ اور دودھ میں ڈٹرجنٹ ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے 100 لیٹر دودھ ضائع کردیا۔

بعض دکانوں پر سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی، مدت المیعاد اشیاء کی موجودگی صفائی کے مسائل اور دیگر فوڈ اتھارٹی کے قانون کی خلاف ورزیوں پر چالان، جرمانے، صفائی ستھرائی کے نوٹس اور وارننگ جاری کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی لویت کمار مہیشوری نے مزید کہا کہ ہر تعلقہ میں اسسٹنٹ کمشنر ہماری بھرپور رہنمائی کے لیے موجود ہوتے ہیں سانگھڑ میں بھی اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر فوڈ اتھارٹی ٹیم کی مکمل طور پر رہنمائی کرتے ہیں،

ہماری کوشش ہے کہ ماہ صیام میں روزہ داروں کو اچھی اور صحت مند غذا فراہم ہوسکے اسی لیے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی میعاد اور کوالٹی چیک کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس میں رپورٹ بھی جمع کروائی جارہی ہے۔