لاہور۔30نومبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ تعمیرات میں معیاری سنگ مرمر کا استعمال بہت اہم ہے ، یہ عمارتوں پر متنوع موسمی حالات کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ اتوار کو یہاں ماربل کے درآمد کنندگان اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں، جہاں سخت گرمیوں، مون سون کی شدید …
سنگ مرمر کا استعمال عمارتوں پر متنوع موسمی اثرات کو کم کرتا ہے، سابق صدر سارک چیمبر
لاہور۔30نومبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ تعمیرات میں معیاری سنگ مرمر کا استعمال بہت اہم ہے ، یہ عمارتوں پر متنوع موسمی حالات کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ اتوار کو یہاں ماربل کے درآمد کنندگان اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں، جہاں سخت گرمیوں، مون سون کی شدید بارشوں، گردوغبار اور درجہ حرارت میں اتار چڑھائو کا سامنا ہے، ماربل کا استعمال تعمیرات میں مستحکم اور لچکدار بیرونی سطح فراہم کرتا ہے جو ان چیلنجز کو برداشت کر سکتا ہے، اس کی قدرتی کثافت اور کم پوروسیٹی دراڑوں، داغوں اور کٹائو کو روک کر اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ فرش، دیواریں اور بیرونی حصے اپنی اصلی ساخت کو دہائیوں تک برقرار رکھیں، اس سے تعمیرات اور عمارتوں کی عمر بڑھتی اور براہ راست طویل مدتی تزئین و آرائش کے اخراجات کم ہوتے ہیں، اس بنا پر یہ عمارتوں کے مالکان، معماروں اور کمرشل ڈویلپرز کے لیے ایک بہترین سرمایہ کاری ہے۔
انہوں نے ماربل 5 اور ایم 5 کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او شہریار علی کو اٹلی، ویت نام، ایران، چین، سری لنکا اور چین سے درآمد شدہ 25 مختلف قسم کے اعلی کوالٹی ماربلز اور میعاری مقامی ماربلز متعارف کرانے پر مبارکباد پیش کی جن میں پائیدار تعمیرات کے لیے مقامی مارکیٹ میں اونکس اور دیگر بہترین ماربلز متعارف کرائے گئے ہیں جو نہ صرف عمارتوں کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں بلکہ ان کی دلکشی اور پائیداری میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنگ مرمر کا استعمال جائیداد کی قدر میں اضافہ کرتا اور گھروں، دفاتر وعوامی ڈھانچے کو ایک پائیدار شکل دیتا ہے،مقامی اعلی معیار کے ماربل کے استعمال کو فروغ دینے سے پاکستان کی کان کنی و پتھر کی پراسیسنگ کی صنعتوں کو فروغ ملتا، روزگار پیدا اور برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے۔









