سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملتان کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں پرمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 میٹر منقطع کر دیئے۔
سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی کارروائیاں، 5 میٹر منقطع

مزید خبریں
ملتان۔ 09 جون (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملتان کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں پرمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 میٹر منقطع کر دیئے۔ اس حوالے سے جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے بتایا ہے کہ کارروا ئیوں کے دوران مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے جن میں ایک میٹر جو الٹا لگا تھا کاٹ لیا گیا جبکہ 4 میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی جان و مال کی حفاظت ادارے کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ گیس استعمال کرنے سے قبل یہ ضرور تسلی کر لیں کہ کہیں گیس کی بو تو محسوس نہیں ہو رہی۔ اگر کسی بھی قسم کی گیس کی بو محسوس ہو تو فوری طور پر تمام کھڑکیاں اور دروازے کھول دیں اور گیس یا بجلی سے چلنے والے کسی بھی آلے کو ہرگز آن نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یوایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف گیس چوری کا خاتمہ ہے بلکہ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہے۔








