سورانا کرسٹیا عالمی نمبر دو آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست دے کرمیامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ٹینس

فلوریڈا۔30مارچ (اے پی پی): رومانیہ کی سورانا کرسٹیا میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں ، انہوں نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست دے دوچار کرتے ہوئے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ میامی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آرینا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سےہرا کر نہ صرف اپ سیٹ کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل میچ ایک گھنٹہ اور 27 منٹ تک جاری رہا۔سیمی فائنل کوالیفائی کرنے والی رومانیہ کی سورانا کرسٹیا خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا جو عالمی نمبر دو ہیں سے 72 درجے نیچے ہیں۔رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کی میامی اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں یہ ان کے کیریئر کی سب سے بڑی جیت ہے۔