اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو دوسرے روز بھی تیزی کا رحجان برقراررہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 95ہزار پوائنٹس کے ایک اور سنگ میل کو عبور کر لیا۔کے ایس 100 انڈیکس 860.99 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد95856.66 پوائنٹس پر بند ہوا جو سٹاک ایکسچینج کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 201.55 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 29682.71 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1176.01 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 145806.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 460 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،249 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،156 کی قیمتوں میں کمی اور 55 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 830.93 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 30.019 ارب روپے تھی۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.48 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز حیسکول کے 60058856 حصص، کے الیکٹرک کے 44488839 اور سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے 42303494 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 44 ارب ڈالر سے بڑھ کر 44.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔