سپورٹس تنظیموں کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد

سپورٹس تنظیموں کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد

راولپنڈی۔8اگست (اے پی پی):سپورٹس تنظیموں نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو کے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے، پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک، اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین برگیڈیئر ریٹائرڈ سلطان ستی، ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین، سیکرٹری یامین راہی، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ محمد آصف ڈار، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، معظم خان کلئیر، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر محمد رزاق گل، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، پاکستان روک بال فیڈریشن کے صدر سعید آرائیں، سیکرٹری جنرل امہ لیلی،

قومی اتھلیٹکس کوچز چوہدری محمد اضعر گل، فیاض بخاری، رانا سجاد احمد اور سیمی رضوی، پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حضرت علی، سیکرٹری عدنان ملک، اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد،

پنجاب سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن سیکرٹری چوہدری منیر احمد، خیبرپختونخوا سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین، راولپنڈی سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت علی خان، سیکرٹری محمد انور خان، ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے صدر رانا محمد اشرف خان،

بلوچستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن میڈم اختر خان اور قومی ریسلنگ کوچ استاد محمد انور نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی ذاتی کاوشوں کو بھی سراہا جہنوں نے ارشد ندیم کے لئے بیرون ممالک تربیت کا اہتمام کیا، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ارشد ندیم آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔