اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) سپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کی سربراہی میں 19رکنی بلوچستان پارلیمانی وفد نے آسٹریلیا کا دورہ کیا۔بلوچستان سے پارلیمانی وفد کا یہ آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ دورے کا مقصد بلوچستان اور کوینز لینڈ تعلقات کو مزید مستحکم اورصوبے کے استعداد کار میں اضافے کیلئے آسٹریلیا کے تجربات سے اسفادہ حاصل کرنا ہے۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سپیکر کوینز لینڈ پارلیمنٹ پیٹر ویلنگٹن نے بلوچستان کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں ضیافت اہتمام کیا۔سپیکر کوینز لینڈ نے اس موقع پر دونوں صوبوں کے مابین پارلیمانی وفود کے مزید تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں میں پیشرفت تیزی سے جاری ہے۔ فریقین نے باہمی تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کی خواہش کا ا ظہار کیا۔اس سلسلے میں کوینز لینڈ کا تجارتی وفد جلد بلوچستان کا دورہ کریگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32544