اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن سے مذاکرات کےلیے وزیراعظم کی طرف سے کمیٹی تشکیل دینے کا خیر مقدم اور اظہار تشکر کرتے ہوئے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کےلیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو پیر دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔
اتوار کو اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر نےکہا کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے،نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔
ایاز صادق نے کہا کہ سپیکر افس کے دروازے ہمیشہ اراکین کےلیے کھلے ہیں،بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کےلیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو پیر دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے،دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔