سکولوں میں طلبا کو شہریوں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے متعلق لیکچر دینے کا انعقاد

مظفرگڑھ۔10مارچ (اے پی پی):ڈی ائی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کی ہدایت پر ،ڈی پی او مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کے حکم پر ایجوکیشن یونٹ نے سکولوں میں طلبا کو شہریوں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے متعلق لیکچر دینے اور ٹریفک واک کا اہتمام کیا اور سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگاۓ گئے،

ای چالان کے بارے آگاہی دی گئی اور ہیلمٹ کی افادیت ، ون ویلنگ اوراسکے نقصانات کے بارے اگاہی دی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تیز رفتاری جان لیواء ہے اور والدین اپنے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں۔\378