سیاحوں کی سہولت کے لیے قلعہ نندنہ کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنائیں گے ،وزیراعظم عمران کا ٹویٹ

وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

جہلم۔28فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے قلعہ نندنہ کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنائیں گے، بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا۔

اتوار کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے نندنہ قلعہ کا دورہ کیا جہاں البیرونی نے ایک مشاہدے کے لئے برسوں گزارے اور تقریبا ایک ہزار سال قبل زمین کے مدار کی حیرت انگیز طور پر درستگی کے ساتھ پیمائش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اس تاریخی مقام کو محفوظ بنانےاور یہاں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیاحوں کے لئےیہ قابل رسائی ہو۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کے ساتھ قلعہ نندنہ کے تاریخی مقام کی تصویربھی شئیر کی