سیالکوٹ۔ 12 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ میں موٹر سائیکل اور ٹیوٹا میں تصادم سے میاں، بیوی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ خوفناک ٹریفک حادثہ پسرور ڈسکہ روڈ پر نزد بن باجوہ سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل اور ٹیوٹاآپس میں ٹکرا گئے جس سے موٹر سائیکل پر سوار میاں، بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ عبدالرشیداور ان کی اہلیہ نسیم اخترشامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دی ہیں جبکہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل اور ٹیوٹا کو پولیس تھانہ صدر پسرور کے اے ایس آئی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔