سیالکوٹ ، سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد اشرف اعوان کا میٹل انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر کا دورہ

سیالکوٹ۔24نومبر (اے پی پی):سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد اشرف اعوان نے میٹل انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر خرم شہزاد اعوان نے سابق صدر چیمبر کو ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات و سہولتیں ( Common Facility Services )پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں سی این سی مشیننگ، لیزر ویلڈنگ، فورجنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ …

سیالکوٹ۔24نومبر (اے پی پی):سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد اشرف اعوان نے میٹل انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر خرم شہزاد اعوان نے سابق صدر چیمبر کو ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات و سہولتیں ( Common Facility Services )پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں سی این سی مشیننگ، لیزر ویلڈنگ، فورجنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ اس موقع پر ملک محمد اشرف اعوان نے تمام ورکشاپس کا معائنہ کیا، مشینری کو قریب سے دیکھ کر اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور جاری تکنیکی کاموں کی نگرانی کی۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور جدید سہولیات اور طلبا کو دی جانے والی معیاری تربیت پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

مزید برآں انہیں سی بی ٹی اے (CBTA) تربیتی پروگرامز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو سینٹر آف ایکسی لینس میں مختلف شعبوں میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ صنعتی تقاضوں کے مطابق ہنر پر مبنی تربیت فراہم کر کے قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر ان اداروں اور صنعتی تنظیموں کے تعاون کا بھی ذکر کیا گیا جن کی شراکت سے تربیتی و صنعتی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، امید ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کی یہ کاوشیں مقامی صنعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گی۔