سیالکوٹ پولیس کی کارروائیاں،ناجائز اسلحہ،شراب اور منشیات برآمد

106
Illegal weapons
Illegal weapons

سیالکوٹ۔8جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےناجائز اسلحہ،25لٹر شراب اور پونے 8 کلو منشیات برآمد کرکے13افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقے اورہ چوک سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص کلیم فاروق اور جنید سے2 بوتل شراب، چائنہ چوک سے بلال احمد سے2کلو160گرام چرس،

سبزی منڈی سے دانش سے720گرام چرس، نواں پنڈ سے علی زیب سے640گرام چرس، بھیکو چھوڑ سے یاسین پستول، اکبر آباد چوک سے ظہیر الدین سے ایک کلو460گرام چرس، تھانہ صدر سالکوٹ کے علاقہ چھاونی سلہریاں سے غلام مصطفی سے پستول 4گولیاں، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ شاہ ملوک سے جاوید مسیح سے540گرام،

ڈسکہ موٹ سے محمد فیاض سے10لٹر شراب اور تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا سے اشفاق احمد سے15لٹر شراب ، تھانہ صدرپسرور کے علاقہ موسیٰ پور سے انصر سے ایک کلو440گرام چرس اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے محمد نوید سے600گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔