سیالکوٹ۔ 20 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایور کیئر ہسپتال لاہور کے باہمی اشتراک سے ایوان ہذا کے آڈیٹوریم میں ایک فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ اس فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیمینار کے انعقاد کا مقصد چیمبر ممبران، سٹاف اور ان کےاہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی تھا۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں ایور کیئر ہسپتال لاہور کے جن …
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایور کیئر ہسپتال لاہور کے باہمی اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ و آگاہی سیمینار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 20 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایور کیئر ہسپتال لاہور کے باہمی اشتراک سے ایوان ہذا کے آڈیٹوریم میں ایک فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ اس فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیمینار کے انعقاد کا مقصد چیمبر ممبران، سٹاف اور ان کےاہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی تھا۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں ایور کیئر ہسپتال لاہور کے جن شعبہ جات کے تجربہ کار ڈاکٹر نے خدمات سر انجام دیں ان میں شعبہ پلمونولوجی، کریٹیکل کیئر اور اسکیپ ڈس آرڈرز کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر محمد خاور عباس چوہدری، شعبہ آرتھوپیڈک، سپورٹس ری ہیبلیٹیشن
فزیو تھراپی اور کائرو پریکٹک سروسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود، شعبہ کلینیکل سائیکالوجی اور ذہنی صحت ڈاکٹر مریم امجد اور شعبہ فیملی میڈیسن، خواتین کی صحت اور عمومی طبی مشاورت ڈاکٹر عمائرہ انجم شامل تھے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے میڈیکل،ہاسپٹل کے چیئرمین شیخ عامر محمود و دیگر نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور چیمبر آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔ چیمبر ممبران اور دیگر سٹاف اور ان کے اہل خانہ نے اس فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ کیا اور اس طرح کی ایکٹیویٹیز کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔








