سینٹ میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی وفات پر تعزیت کا اظہار

ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):سینٹ میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک سینئر سیاست دان تھےان کی نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کےلئے سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے مرحوم سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندرو نے ہمیشہ قانون سازی کے عمل میں اپنی ہر طرح کی معاونت فراہم کی۔ وہ ہمیشہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کے حوالے سے قانون سازی میں پیش پیش رہے۔اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔