سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارت ایچ آرکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مختلف انتظامی و ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں
سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارت ایچ آر کے حوالے سے اجلاس،مختلف انتظامی و ترقیاتی امور کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔9جون (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارت ایچ آرکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مختلف انتظامی و ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس محمد طارق قریشی،ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمد فہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمدودیگر نے شرکت کی ہے۔سیکرٹری سپورٹس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جلد نئے تحصیل سپورٹس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی
پنجاب میں نئے کوالیفائیڈ کوچز کی بھرتی بھی کی جائے گی تاکہ کھیلوں کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے،سپورٹس کی ترقی میں کوچز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بہتری اور اصلاحات کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں،پنجاب کے سپورٹس کمپلیکس اور سٹیڈیمز میں گرائونڈ سٹاف کی بھرتی بھی کی جائے گی تاکہ سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے، سکولز گیمز سمیت مختلف بڑے سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے۔اجلاس میں افسران کی سنیارٹی لسٹ سمیت دیگر انتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔








