سیکورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن ،اہم کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

83
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں اہم کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل ہے، ہلاک دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، ہتھیار سکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونے تھے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔ بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔