سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس خان نے مریم نواز ہیلتھ کلینک، سرائے مہاجر کا اچانک دورہ کر کے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا مریم نواز ہیلتھ کلینک، سرائے مہاجر کا اچانک دورہ

مزید خبریں
بھکر ۔ 09 جون (اے پی پی):سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس خان نے مریم نواز ہیلتھ کلینک، سرائے مہاجر کا اچانک دورہ کر کے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر مظہر عباس خان نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا.ڈاکٹر مظہر عباس کی جانب سے مریضوں اور ان کے لواحقین سے تفصیلی گفتگو، طبی سہولیات کی فراہمی حوالے سے استفسار.سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ہر ممکن اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے








