شدید چیلنجز کے باوجودحکومت نے مالیاتی استحکام حاصل کر لیا ہے،افتخار علی ملک

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ شدید چیلنجوں کے باوجودحکومت نے گزشتہ تین برس میں مالیاتی استحکام حاصل اور اپنے بنیادی اضافی اہداف کو بھی عبور کیا ہے۔ اتوارکو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کامیابی کے لیے جدت طرازی میں سرمایہ کاری کے لیے ہمارے آزمودہ شراکت داروں امریکا، چین اور خلیجی …

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ شدید چیلنجوں کے باوجودحکومت نے گزشتہ تین برس میں مالیاتی استحکام حاصل اور اپنے بنیادی اضافی اہداف کو بھی عبور کیا ہے۔ اتوارکو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کامیابی کے لیے جدت طرازی میں سرمایہ کاری کے لیے ہمارے آزمودہ شراکت داروں امریکا، چین اور خلیجی ممالک پر توجہ دی۔

انہوں نے پاکستان کے نجی شعبے کو جدید عالمی معیشت میں اہم کھلاڑی بننے اور بدلتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو بیرون ملک شراکت داریوں، مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے علم کے تبادلے کو بھی فروغ دینا چاہیے۔

اگر ہمارا نجی شعبہ طویل مدتی جمود اور عالمی غیر مطابقتی قیمت پر صرف قلیل مدتی منافع کے مارجن کو ہی دیکھتا رہے گا تو ہم طویل مدتی پائیدار اقتصادی ترقی حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل جاری رکھنا چاہیے، لچک کو بہتر بنانے کے لیے مالی و بیرونی بفرز کو مضبوط کرنا اور کاروبار کو پھلنے پھولنے کے لیے مستحکم ماحول فراہم کرنا چاہیے۔