شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، آئی ایس پی آر

101
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔22نومبر (اے پی پی)شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،

آئی ایس پی آرکے علاقے غریوم میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ان کے آبائی قصبہ تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید سپاہی ضلع راولپنڈی کا رہائشی تھا جس کی عمر 26 سال تھی ۔

شہید کی نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔