شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قیام امن حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،سید عاشق کرمانی

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

ملتان۔ 09 جون (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،محرم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی طور پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قیام امن حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،انتظامیہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بلال یاسین کے ہمراہ ملتان میں مرکزی جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے وزٹ کے دوران امام بارگاہ کربلا شاہ شمس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید عاشق کرمانی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکومتِ پنجاب محرم الحرام کے حوالے سے مثالی انتظامات کر رہی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئے جامع ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے،حکومت پنجاب خاص طور پر عزاداران کیلئے سبیل و لنگر کا اہتمام بھی کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء اتحاد بین المسلمین کا پیغام دے رہے ہیں، صوبہ بھر میں امن کمیٹیوں کے اجلاس ہو چکے ہیں،نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف بھی سخت ایکشن لئے جا رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر تمام مسالک کے لوگ متحد ہوتے ہیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل زیر تعمیر سڑکوں کی مرمت مکمل کر رہے ہیں،محرم الحرام کو پُرامن بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے شرکاء کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی، محکمہ داخلہ پنجاب اور تمام اضلاع میں کنٹرول رومز فعال کیے گئے ہیں،عزاداروں کیلئے سبیل کے خصوصی انتظام کیا جارہے ہیں۔صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی،خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی طور پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جا ئیں گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قیام امن حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔