صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کلکٹریٹ آف کسٹم سمبڑیال-سیالکوٹ کے ساتھ اہم ملاقات

سیالکوٹ۔11دسمبر (اے پی پی):صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)سید احتشام مظہر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کلکٹریٹ آف کسٹم سمبڑیال-سیالکوٹ کلکٹر بیلم رمضان کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی ادارہ جاتی تعاون، تجارت کے فروغ اور ایکسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس کے دوران بات چیت میں ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط …

سیالکوٹ۔11دسمبر (اے پی پی):صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)سید احتشام مظہر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کلکٹریٹ آف کسٹم سمبڑیال-سیالکوٹ کلکٹر بیلم رمضان کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی ادارہ جاتی تعاون، تجارت کے فروغ اور ایکسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس کے دوران بات چیت میں ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے، تعاون بڑھانے اور ایس سی سی آئی کے اراکین کو درپیش آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ملاقات میں کسٹمز کلیئرنس کے مراحل میں بہتری، کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی، جدید ڈیجیٹل سسٹمز کے نفاذ اور سرحدی تجارت کے عمل کو شفاف اور تیز بنانے سے متعلق نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اداروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ صنعت اور برآمدات کے فروغ کے لیے نجی و سرکاری شعبوں کے درمیان مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر سیالکوٹ چیمبر سید احتشام مظہر گیلانی نے کہا کہ سیالکوٹ کی صنعت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور کسٹمز کے تعاون سے برآمدات میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کسٹمز حکام کی کاروباری برادری کے ساتھ مثبت رابطہ کاری کو بھی سراہا۔ کسٹمز آفیسر بیلم رمضان نے کہا کہ محکمہ کسٹم تجارت کے فروغ کے لیے مساعی جاری رکھے ہوئے ہے اور کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا

اور سیالکوٹ کی برآمدی صنعت کو عالمی سطح پر مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ دونوں فریقین نے ممبران سے متعلقہ مسائل کے بروقت حل کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے اور برآمدی شعبے پر اثر انداز ہونے والے کسٹمز سے متعلق عمل کو مزید ہموار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔