صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام عشائیے اور صوفی نائٹ میں شرکت

سیالکوٹ۔12دسمبر (اے پی پی):صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) سید احتشام مظہر گیلانی نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) کے زیر اہتمام صنعتی عشائیے اور صوفی نائٹ میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد اکیڈمیا-صنعت کے روابط کو مضبوط بنانا اور تحقیق، مہارتوں کی ترقی اور صنعتی اختراع میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر خطاب کے دوران صدر سیالکوٹ …

سیالکوٹ۔12دسمبر (اے پی پی):صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) سید احتشام مظہر گیلانی نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) کے زیر اہتمام صنعتی عشائیے اور صوفی نائٹ میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد اکیڈمیا-صنعت کے روابط کو مضبوط بنانا اور تحقیق، مہارتوں کی ترقی اور صنعتی اختراع میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر خطاب کے دوران صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس سید احتشام مظہر نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ انڈسٹریز کی طالبات کو انٹرن شپ، پراجیکٹس، صنعتی دوروں اور نوکریوں میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی جبکہ نصاب کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے بھی قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اس پروگرام میں تمام تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان اور صنعت کے متعدد نمائندگان نے شرکت کر کے اکڈیمیا انڈسٹری تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔