سیالکوٹ۔2دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے صدر سید احتشام مظہر گیلانی نے پروڈکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر(پی ڈی سی ) سیالکوٹ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ سینٹر(ایس آئی ڈی سی) کے لیے مشینری فراہم کرنے والے معروف صنعتی ماہر حسن نعمانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں جاری منصوبوں، درکار جدید مشینری اور سیالکوٹ کی صنعتی ترقی کے نئے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سید احتشام مظہر گیلانی نے …
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مشینری فراہم کرنے والے ادارے کے نمائندے سے ملاقات

مزید خبریں
سیالکوٹ۔2دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے صدر سید احتشام مظہر گیلانی نے پروڈکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر(پی ڈی سی ) سیالکوٹ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ سینٹر(ایس آئی ڈی سی) کے لیے مشینری فراہم کرنے والے معروف صنعتی ماہر حسن نعمانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں جاری منصوبوں، درکار جدید مشینری اور سیالکوٹ کی صنعتی ترقی کے نئے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سید احتشام مظہر گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور عالمی منڈی میں سیالکوٹ کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ معروف صنعتی ماہر حسن نعمانی نے یقین دلایا کہ دونوں مراکز کی ضروریات کے مطابق معیاری اور جدید مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ صنعتی شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جاسکے۔
دونوں رہنماؤں نے تعاون جاری رکھنے اور صنعتوں کی بہتری کے لیے مشترکہ کاوشیں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔








