‏ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری کو طلب کرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):‏ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری، 2023 بروز بدھ کو سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا گیا۔