صدر مملکت کا بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے نال، ضلع بسیمہ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے نال، ضلع بسیمہ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانا ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا مظہر ہے۔بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کی جرات اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے لانس حوالدار محمد عباس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید خبریں