صدر مملکت کا فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ صدرِ مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔