منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں صفائی سے متعلق آگاہی کو شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن (آر ڈی ایف) کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ طارق علی نظامانی کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ صفائی اور ماحولیات کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے …
صفائی سے متعلق آگاہی کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ

مزید خبریں
کراچی۔9جون (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں صفائی سے متعلق آگاہی کو شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن (آر ڈی ایف) کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ طارق علی نظامانی کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ صفائی اور ماحولیات کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس پیغام کو زیادہ موثر طریقے سے پھیلایا جا سکتا ہے۔ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فانڈیشن کے وفد میں پراجیکٹ منیجر آفتاب حسین سومرو اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن مینیجر آفتاب احمد اخوند شامل تھے۔ میٹنگ کے دوران صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت سے متعلق آگاہی نصاب تیار کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہو کیا گیا ۔
آر ڈی ایف کے وفد نے اجلاس کو بتایا کہ ان کی این جی او سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ساتھ مل کر اساتذہ اور نوجوانوں کی تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کے لیے پاکستان بھر میں مختلف پروگراموں پر کام کر رہی ہے۔آر ڈی ایف کے نمائندوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی طرف سے صفائی اور عوامی بیداری کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا، اور نصاب کی ترقی اور تربیتی پروگراموں کے لیے بورڈ کی تکنیکی مدد حاصل کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے ماحولیاتی آگاہی، نصاب کی ترقی، اساتذہ کی تربیت اور صفائی کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔








