صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت یونیورسٹیز آف فنانس کمیشن کا چھٹا مالیاتی اجلاس

کوئٹہ۔20جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت یونیورسٹیز آف فنانس کمیشن کا چھٹا مالیاتی اجلاس خزانہ کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 2021-22کے یونیورسٹیز بجٹ پر تفصیلًا بات چیت کی گئی اور اجلاس میں تخمینہ برائے مالی سال2021-22اور تخمینہ برائے اخراجات 2022-23 کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں یونیورسٹیز کی گرانٹ کی تقسیم کے فارمولے ،مالی سال 2021-22 کے لیے مختص کردہ گرانٹ بجٹ2.5 بلین روپے کی تقسیم ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے انڈومنٹ فنڈ کا قیام، گوادر کی نئی قائم شدہ یونیورسٹی کے لیے گرانٹ ان ایڈ سے 133 ملین روپے کے فنڈز کے اجرائ،سنجاوی میں BUET خضدار کے ذیلی کیمپس کا قیام آئندہ لائحہ عمل اور مختلف تجاویز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے شرکاءنےفنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ممبران نے مالی اصلاحات پر اطمنیان کا اظہار کیا۔اجلاس میں سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار، سیکرٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بشیر احمد بنگلزئی ،بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر،پرنسپل سیکرٹری ٹوگورنر، اسپشل سیکٹری خزانہ و یگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے شرکاءنے یونیورسٹیز آف فنانس کمیشن کے فارمولے کے تحت مساوی بنیادوں پر اتفاق کیا گیاجبکہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور گوادر کے لئے اسپیشل سمری بنانے کے ہدایات بھی دیں جبکہ اجلاس کے تمام معززممبران نے اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔