عالمی برادری بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت کا نوٹس لے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت کا نوٹس لے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی30 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے شروع کیا گیاتبدیلی کاعمل اب بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی زندگیوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت کا نوٹس لینا چاہئے۔