عقیل خان اور اعصام الحق قریشی کی ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے عقیل خان اور اعصام الحق قریشی کی ڈیوس کپ ٹائی کے پہلے روز سنگلز میچز میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ اللہ کا بہت کرم ہے کہ مجھے اور عقیل کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیل خان نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، میری سٹریٹجی بس ڈو آر ڈائی کی تھی۔ اس موقع پر عقیل خان نے کہاکہ گراس کورٹ کا ہمیں بہت فائدہ تھا،جلدی میں نہیں تھا، اللہ کا شکر ہے گیم بریک کی۔ اعصام الحق نے کہاکہ اگر کلے کورٹ ہوتا تو مقابلہ سخت ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈبلز میچ میں میرے اور عقیل خان کے کھیلنے کا فیصلہ (آج) ہفتہ کو کیا جائےگا۔