عمران خان اپنی 22سالہ جدو جہد،کارکنوں کی محنت اور عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں، چوہدری محمدسرور

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی کو وزیر اعظم بنوانا تو دور کی بات کوئی اکیلا شخص کسی کو ایم این اے بھی نہیں بنواسکتا،عمران خان اپنی 22سالہ جدو جہد،کارکنوں کی محنت اور عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ نوازشر یف ،بینظیر بھٹو شہید اور عمران خان کو اکیلے میں نے وزیر اعظم بنوایا ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی دفاع کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ،خدا کیلئے افواج پاکستان کو سیاسی معاملات سے دور ہی رکھا جائے ،پنجاب آب پاک اتھارٹی اور این جی اوز کے اشتراک سے یکم مارچ تک پنجاب کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملنا شروع ہوجائے گا۔

وہ اتوار کے روز یہاں گور نر ہائوس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے لاہور کیلئے 20منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید،رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم بارا،چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد اورالخدمت فاونڈیشن کے احسان اللہ وقاص سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں نے عمران خان، نوازشر یف یابینظیر بھٹو شہید کو وزیر اعظم بنوایا ہے، پاکستان میں جمہوریت ہے جہاں جب بھی کوئی فرد اپنی پسند کی پارٹی کو ووٹ دیتا ہے

تو وہ یہ کہتا ہے کہ میرے ووٹ سے ہماری جماعت اقتدار میں آئی ہے ،مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان تحر یک انصاف کی جد وجہد کا حصہ بنا اور پورے پنجاب میں کارکنوں کو متحر ک کیا اور پھر 2018کے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوئی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں مجھ سے جو بات منسوب کی جا رہی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، میں تمام سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ سیاست ضرور کر یں

مگر افواج پاکستان کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے ،افواج پاکستان دہشت گرد ی کے خلاف جس جرات کیساتھ جنگ لڑ رہی ہے اس پر 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ ہیں اورافواج پاکستان ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گی،آئندہ الیکشن میں تحر یک انصاف کی کامیابی کے متعلق سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے ،ہم سب محنت کر یں گے اورعوام کو مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلائیں گے تو نہ صرف تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوگی بلکہ ہم ایک بار پھر عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانا تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے اور پاکستان تحر یک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنایا ہے اورجمہوریت کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے۔چوہدری محمدسرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے متعلق بتایا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1200سے زائد منصوبے مارچ2022میں مکمل ہو رہے ہیں جبکہ آج سوموار کے روز میں گجرات میں بھی مخیر حضرات کے تعاون سے 51فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کر نے جا رہا ہوں اسکے بعد میرا ملتان کا بھی دورہ ہے

جہاں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کر وں گا، عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا میری زندگی کا مشن ہے جس کے لیے ہم این جی اوز اور مخیر حضرات کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔