عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر

147

شیخوپورہ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سیوریج، ریونیو، صفائی ستھرائی و دیگر عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے اوپن ڈور پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک تمام ضلعی افسران عوامی مسائل سن رہے ہیں

عوام کے مسائل کا حل اور شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا، شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر میں تشریف لائیں تاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔