لاہور۔21نومبر (اے پی پی):بزنس کمیونٹی کے اہم راہنما اور شہر بھر سے مختلف انجمن تاجران کا پیاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔گزشستہ روز فائونڈرزگروپ کے اہم بزنس لیڈر و سماجی راہنما بابر ہجویری نے احمد مصطفی، مصدق اقبال، آغاجواد،ملک عاصم اور تیمور ملک سمیت درجنوں ساتھیوں کے ساتھ پیاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر میاں انجم نثار صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل اور سینئر نائب صدر …
فائونڈرزگروپ کے رہنما بابر ہجویری کی ساتھیوں سمیت پیاف میں شمولیت

مزید خبریں
لاہور۔21نومبر (اے پی پی):بزنس کمیونٹی کے اہم راہنما اور شہر بھر سے مختلف انجمن تاجران کا پیاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔گزشستہ روز فائونڈرزگروپ کے اہم بزنس لیڈر و سماجی راہنما بابر ہجویری نے احمد مصطفی، مصدق اقبال، آغاجواد،ملک عاصم اور تیمور ملک سمیت درجنوں ساتھیوں کے ساتھ پیاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر میاں انجم نثار صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل اور سینئر نائب صدر شیخ تنویر احمد ،سیئنر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل، وائس چیئرمین طاہر منظور چودھری، سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں نے بابر ہجویری اور ان کے ساتھیوں کی پیاف میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیاف بابر ہجویری اور ان کی ساتھیوں کی شمولیت کی بدولت مزید مضبوط ہوگی
پیاف میں شمولیت بزنس کمیونٹی کا پیاف پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہاکہ پیاف نے ہمیشہ مارکیٹس میں تاجروں کی دہلیز پر مسائل کو سنا اور متعلقہ حکام تک لیکر گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اچھے اور کام کرنے والے لوگوں کو لیا ہے تاکہ ہمارے ساتھ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کریں۔انہوں نے کہاکہ پیاف اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے،پیاف کو جس شعبہ یا بازار میں بزنس کمیونٹی ٹیلنٹ نظر آیا ان کو آگے لایا گیا۔ بابر ہجویری نے پیاف اور میاں انجم نثار کی قیادت و لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمان سہگل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورکہا کہ مل کر بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے۔






