فارن فنڈڈ فتنہ عدالت جانے سے پہلے جے آئی ٹی میں پیش ہو، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ عدالت جانے سے پہلے جے آئی ٹی میں پیش ہو،ملک کے خلاف سازش کرنے، ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے، ریاست کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانے، اقتدار کی خاطر ہارس ٹریڈنگ کرنے کا جواب دیں ۔ پیر کو عمران خان کے بیان پراپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ جرم کا اعتراف کر چکے ہو ، اب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنہ کی پوری پلاننگ بے نقاب ہو چکی ہے ،قومی مفاد کے خلاف آپ کی سازش کی پلاننگ اور ہارس ٹریڈنگ بے نقاب ہوچکی ہے ، اب مزید پلاننگ کی ضرورت نہیں۔