فریال تالپور کا صوبائی وزیر دوست محمد راحموں سے ان کے چچا کے انتقال پراظہار افسوس

176

کراچی۔ 05 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتين کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے صوبائی وزیر دوست محمد راحموں سے ان کے چچا محمد بچل راحموں کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جاری تعزیتی پیغام میں فریال تالپور نے سندھ کے وزیر برائے ماحولیاتی تحفظ دوست محمد راحموں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔