فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد ،علاقہ امریکی ملکیت میں دوبارہ تعمیر کیا جانا چاہیے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ

88
Donald Trump
Donald Trump

واشنگٹن ۔5فروری (اے پی پی):امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کو مستقل طور پر غزہ سے باہر آباد کیا جانا چاہیے اور ساتھ ہی امریکا کی ملکیت میں جنگ زدہ علاقے کو تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو واپس جانا چاہیے،ہمیں کسی اور مقام کی ضرورت ہے، کوئی ایسا مقام ہو جہاں یہ لوگ خوش رہیں۔ صدر نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی کی ملکیت حاصل کر لے گا اور فلسطینیوں کے کسی اور مقام پر آباد ہونے کے بعد غزہ کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس علاقے کو مشرق وسطیٰ کے رویرامیں تبدیل کر دیں گے جہاں فلسطینیوں سمیت دنیا کے لوگ رہیں گے،تاہم صدر ٹرمپ نے اپنے اس منصوبے سے متعلق تفصیل نہیں بتائی کہ امریکا کن اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے زمین کی ملکیت حاصل کرے گا اور جنگ زدہ علاقے کو دوبارہ تعمیر کرے گا۔