فیصل آباد۔ 08 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے تینوں مسلح افواج میں بہتر رابطوں کے ذریعے جہاں ملکی دفاع کو عصر حاضر کے جدید اور ہمہ جہتی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا …
فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
فیصل آباد۔ 08 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے تینوں مسلح افواج میں بہتر رابطوں کے ذریعے جہاں ملکی دفاع کو عصر حاضر کے جدید اور ہمہ جہتی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا وہاں معاشی ترقی کی رفتار میں بھی تیزی لانے کے ساتھ اِس کے تسلسل کو بھی برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹرٹیجک علاقائی صورتحال کے پیش نظر جنوبی ایشیا میں پائیدار معاشی ترقی کیلئے ملٹری توازن کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے
اور ان حالات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی انتہائی بروقت اور درست اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں اُن کی دلیرانہ قیادت اور شاندار فیصلہ سازی نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کیا اور پوری دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی افواج اپنے سے کئے گنا بڑے دشمن کو بھی شکست دینے کی اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی نئی تعیناتی سے پاکستان میں حالات تیزی سے بہتری کی طرف بڑھیں گے اور دفاع کے ساتھ معاشی ترقی کی بھی نئی راہیں کھلیں گی۔









