فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار وطن پر قربان، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت

پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار وطن پر قربان ہوگئے۔ پشاور کے حسن خیل کے علاقے میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر میں جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ …

پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار وطن پر قربان ہوگئے۔ پشاور کے حسن خیل کے علاقے میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر میں جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے شہداء نائیک عامر، لانس نائیک محمد یوسف، لانس نائیک محمد ریاض، سپاہی اجمیر، احسان اور ریاض کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکسو ہے،امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔ شہداء کی نماز جنازہ میں آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، کمشنر و ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں