قائم مقام گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ کا ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری

قائم مقام گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ کا ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری

کراچی۔14اگست (اے پی پی):قائم مقام گورنر سندھ آغاسراج درانی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

قائم مقام گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے مزار قائد پر پہنچنے پر کابینہ اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔ قائم مقام گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ نے پرچم کشائی کی۔

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔