اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے بھرپور تعاون سے حکومت ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت پالیسیوں میں یکسانیت کی وجہ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کردار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چار سال کے عرصے میں عوام کو کچھ نہیں دے سکی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس سیاسی وژن اور جمہوری سوچ نہیں ہے۔
اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادی شراکت دار کارکردگی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567176