قومی اقتصادی کونسل نے پائیدار معاشی ترقی و ملکی خوشحالی کے حصول کیلئے اہم فیصلے کئے،‏وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):‏وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے اپنے طویل اجلاس میں معاشی خودانحصاری اور افرادی قوت کی ترقی کے اقدامات کے ذریعے پائیدار معاشی ترقی و ملکی خوشحالی کے حصول کیلئے اہم فیصلے کئے۔ ان اہداف کو پورا کرنے کیلئے پیداوار اور کارکردگی میں اضافے، جدت، ڈیجیٹلائیزیشن اور مستقبل کی ٹیکنالوجی پر محنت کی جائے گی۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں سرمایہ کاری میں سہولت، برآمدات میں اضافے، معاشی ترقی اور غربت میں کمی پر صرف کریں گے۔قومی اقتصادی کونسل نے معاشی ترقی کے اہداف و مقاصد کے حصول کیلئے ترقیاتی بجٹ اور “پاکستان اکنامک آوٹ-لُک” 2035 کی اصولی منظوری بھی دی۔