قومی قیادت کی ترجیح صرف متاثرین کی دوبارہ بحالی ،عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں ،وفاقی وزیر شازیہ مری

کراچی۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ قومی قیادت کی ترجیح صرف سیلاب متاثرین کی دوبارہ بحالی ہے، عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو جاری بیان میں کہی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا شرمناک عمل ہے، عالمی برادری بارش اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی اور عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کریں، ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا جبکہ عمران خان کو اس کی کوئی فکر نہیں ،وہ جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرکے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔