قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا فائنل(جمعہ کو)کھیلا جائے گا

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا فائنل کراچی وائٹس اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان جمعہ کونیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیموں نے شرکت کی جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور وائٹس اور بلیو،پشاور، فاٹا اور کراچی وائٹس اور بلیو کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کےلئے دس لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم کے لئے پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں مین آف دی فائنل، بہتر ین بلے باز، بہترین باﺅلر اور آل راﺅنڈر کھلاڑی کو پچاس، پچاس ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔