قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے مزید چار میچ (آج) کھیلے جائیں گے

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے مزید چار میچز (آج) بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ارباب سٹیڈیم پشاور میں لاہور وائٹس کا مقابلہ پشاور سے ہوگا، نیشنل گراﺅنڈ اسلام آباد میں لاہور بلیو اور فاٹا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ڈائمنڈ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں اسلام آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی اور کراچی بلیو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں اسلام آباد، لاہور بلیو، راولپنڈی، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیو، فاٹا اور کراچی وائٹس شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں 23 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں جبکہ فائنل بھی27 جنوری کو اسی گراﺅنڈ پر کھیلا جائے گا۔