قومی ون ڈے کپ ریجنز2016-17 کے تیسرے راونڈ کے اختتام پر کراچی وائٹس کی ٹیم 6پوائنٹس کیساتھ سرفہرست

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے کپ ریجنز2016-17 کے تیسرے راونڈ کے اختتام پر کراچی وائٹس کی ٹیم 6پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ راولپنڈی ،اسلام آبادریجنز اور کراچی بلیوز کی ٹیموں نے 4,4پوائنٹس حاصل کرکے بالترتیب دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر رکھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ون ڈے کپ ریجنز2016-17کے تیسرے راونڈ کے اختتام پر کراچی وائٹس کی ٹیم نے تین میچ کھیلے اور تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے6 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔ راولپنڈی ،اسلام آبادریجنز اور کراچی بلیوز کی ٹیموں نے تین،تین میچ کھیل کر دو،دو میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک ،ایک میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس طرح ان تینوں ٹیموں نے 4,4پوائنٹس حاصل کرکے بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر رکھی ہیں۔