اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پی آئی اے، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ لاہور میں کھیلے گئی چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پی آئی اے نے پاکستان ریلوے کو 2-1 گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے حسیم اور اویس الرحمن نے ایک ، ایک گول کیا …
قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پی آئی اے، پاکستان پولیس اور پاکستان آرمی کی کامیابی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پی آئی اے، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ لاہور میں کھیلے گئی چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پی آئی اے نے پاکستان ریلوے کو 2-1 گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے حسیم اور اویس الرحمن نے ایک ، ایک گول کیا جبکہ پاکستان ریلوے کی جانب سے واحد گول حمزہ نے کیا، دوسرے میچ میں پاکستان پولیس نے پورٹ قاسم کو 3-2 گول سے شکست دی، پاکستان پولیس کی طرف سے شرجیل نے تین گول کیے جبکہ پورٹ قاسم کی جانب سے حینف شہزاد نے دو گول کئے، تیسرے میچ میں پاکستان آرمی نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو 3-0 گول سے ہرا دیا، پاکستان آرمی کی طرف سے عباس، جبار اور اویس نے ایک، ایک گول کیا، ہائرایجوکیشن کمیشن کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی سر توڑ کی لیکن ناکام رہے۔








