- Advertisement -
کراچی۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری اولمپئین شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ قومی ہاکی کی بقاءکے لئے فنڈز کا مسئلہ فوری بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، اگر فی الفور مالی مشکلات دور نہ ہوئیں اور حکومت کی جانب سے قومی فیڈریشن کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو ہاکی کی بحالی کا امکان نہیں، اگلے دو برس بھی ہاکی کا یہ ہی حال رہے گا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کو عبدالستار ہاکی اسٹیدیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117141
- Advertisement -