قوم کیلئے پی ٹی آئی سے بہتر کوئی آپشن نہیں ، مہر انصر اقبا ل ہر ل

سلانوالی۔8فروری (اے پی پی):سا بق ضلعی صدرپی ٹی آئی مہر انصر اقبا ل ہر ل نے کہا ہے کہ قوم کیلئے پی ٹی آئی سے بہتر کوئی آپشن نہیں کیونکہ 3دہائیوں سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے وا لی ن لیگ اورپیپلزپارٹی کو قوم با ربا ر آزما چکی ہے ۔

ا پو زیشن جماعتوں نے اپنے اپنے دوراقتدارمیںلو ٹ کھسوٹ کے سوا کچھ نہ کیا ا س لیے پور ی قوم کی امیدوں کا مر کز و ز یر اعظم عمران خا ن اوران کی حکو مت ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے عوامی وفودسے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیا ری کے سلسلہ میں عوام رابطہ مہم تیزکر دیں کرپٹ اپوزیشن کامستقبل تاریک ہے۔